امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرفراز کھیلنا چاہتے تھے مگر انکی صحت ہمارے لیے اہم تھی،بابر اعظم

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز بھی دو صفر سے جیتنے کے بعد بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔کھلاڑیوں سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سیفی بھائی، آپ کھیلنا چاہتے تھے مگر آپ کی صحت ہمارے لیے اہم تھی، آپ کی یہی بات اچھی ہے کہ آپ ہمت نہیں ہارتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے، کسی ایک کی وجہ سے نہیں پوری ٹیم کی کوشش سے کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ نومی بھائی، ویل بولڈ! جیسی آپ نے بولنگ کی، ایسا ہی ہمیں چاہیے تھا، شاہین اور نسیم نے بھی زبردست بولنگ کی، نئے بال سے زیادہ جو پرانی گیند سے بولنگ کی وہ زبردست رہی۔کپتان نے کہا کہ یہ سب کچھ ہم نے کیا، آئندہ بھی ہم ہی کریں گے، ہمیں کسی ایک پر انحصار نہیں کرنا،

سب کو مل کر دکھانا ہے، یہ نہیں سوچنا کہ دوسرا کر دے گا، خود سے کہنا ہے کہ ہم کریں گے، ہم نے جیسی کرکٹ کھیلی ہے، ہم پوری سیریز میں چھائے رہے اور جو ہم نے سری لنکا میں کیا ہے، ہم نے ایسے ہی کرتے رہنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں اس سے پہلے ان کے اسپنرز کو کسی نے ایسے نہیں کھیلا، سعود شکیل اور عبداللّٰہ شفیق نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

ہر وقت ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی جو سوچتے ہیں، ویسا نہیں ہو پاتا، شان مسعود نے اپنی محنت اور اعتماد نہیں چھوڑا، برے وقت سے نکلنا ہر پلیئر کو ا?تا ہے، اسمارٹ کرکٹر وہی ہے جو اس سے جلد نکلتا ہے۔یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز احمد ہیلمٹ پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے اور پھر دوبارہ بیٹنگ کرنے کیلئے واپس نہیں آ سکے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے دورہ سری لنکا کے دوران دونوں ٹیسٹ میچ جیتے لیے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved