امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نور بخاری کی محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔موسمِ گرما کے اختتام پر بہت سے پاکستانی ہر سال کی طرح اس سال بھی کچھ دنوں کی چھٹیاں گزارے کے لیے ملک کے شمالی علاقوں کا رخ کرتے یا پھر بیرونِ ملک جانے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔

نور بخاری کو محرم کے ایام میں بھی لوگوں کی گرمیوں کے اختتام پر چھٹیاں منانے جانے کی روایت کو برقرار رکھنا بالکل پسند نہیں آیا۔اس حوالے سے اْنہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر محرم الحرام میں چھٹیاں گزارنے کے لیے سیر و تفریح کے منصوبے بنانے والوں پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔

اْنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ واہ رے امتی، آلِ رسول ? پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔نور بخاری نے یہ بھی لکھا ہے کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ نور بخاری نے 2017ء میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved