امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہ رخ اور گوری نے شادی کے وقت اپنے نام تبدیل کردیئے تھے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی بچپن کی محبت گوری چھبر سے شادی کے لیے اپنا نام تبدیل کرنا پڑا اور انہوں نے اپنا نام جیتندر رکھا۔ واضح رہے کنگ خان نے اکتوبر 1991 میں گوری سے شادی کی تھی۔

اس حوالے سے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ گوری سے آریا سماج کے مطابق شادی کے لیے انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا اور شادی کے لیے اپنا نام جیتندر کمار تلی کا انتخاب کیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ نام انہوں نے دو فلم اسٹارز جیتندر اور راجندر کمار کو خراح تحسین پیش کرنے کے لیے چنا تھا۔

واضح رہے کہ تلی راجندر کمار کا خاندانی (سرنیم) نام تھا۔شاہ رخ خان جہاں اپنی اداکاری کی مہارت اور اسکرین پر اپنی موجودگی دکھانے میں کمال کے اداکار ہیں وہیں وہ اپنی حاضر جوابی اور پرمزاح گفتگو کے لیے بھی مشہور ہیں۔نام کی تبدیلی صرف شاہ رخ خان نے نہیں کی بلکہ گوری نے بھی نکاح کے موقع پر ایسا ہی کیا اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں اپنا نام عائشہ رکھا۔کنگ خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ ہم نے یہ بات بہت سارے لوگوں کو نہیں بتائی تھی، البتہ دونوں نے آریہ سماج شادی اور نکاح کے علاوہ کورٹ میرج بھی کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved