اسلام آباد(این این آئی)ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹین ہریلا نے مختصر ترین وقت میں تمام 14 ’’ایٹ تھاؤزنڈرز‘‘سرکر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔کرسٹین ہریلا نے تین ماہ، 17 گھنٹے اور 45 منٹ کے عرصے میں 14 چوٹیاں سر کیں اور یوں انہوں نے اپنا ہی گزشتہ سال بنایا ہوا ریکارڈ توڑا۔کرسٹین ہریلا نے اس سے قبل 6 ماہ میں یہ ریکارڈ بنایا تھا،
موجودہ ریکارڈ کی مہم کرسٹین ہریلا نے رواں سال 26 اپریل کو شروع کی تھی اور اپریل میں شیشاپنگما سر کرنے کے بعد 3 مئی کو چو اویو، 14 مئی کو مکالو چوٹی، 18 مئی کو کنچنجونگا، 23 مئی کو ایوریسٹ اور لوٹسے سر کیں۔اس کے ساتھ کرسٹین ہریلا نے 19 مئی کو داولا گیری، 5 جون کو اناپورنا، 10 جون کو مناسلو کو سر کیا جبکہ 26 جون کو نانگا پربت، 15 اور 18 جولائی کو کرسٹین ہریلا نے گیشربرم کی چوٹیاں سر کیں۔کرسٹین ہریلا نے 23 جون کو براڈ پیک اور کے ٹو سر کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔