امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ناکام مرد کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، گوہر خان کی ذہانت نے اکشے کمار کو لاجواب کر دیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ گوہر خان سے پیچیدہ سوال کر کے انہیں کشمکش میں ڈال دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ماضی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں اکشے کمار کو اداکارہ گوہر خان سے سوال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ وائرل کلپ 2002ء میں منعقد ہونے والے ’فیمینا مس انڈیا‘ کا ہے جس میں گوہر خان نے بطور امیدوار شرکت کی تھی جبکہ اکشے کمار اس شو کی جیوری میں شامل تھے۔دورانِ شو اکشے کمار نے امیدوار گوہر خان سے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو پھر ناکام مرد کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوتا ہے؟

اکشے کمار کے اس مشکل سوال پر گوہر خان نے کچھ دیر سوچنے کے بعد حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل درست کہاوت ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر فردِ واحد اپنی ناکامی کا ذمے دار خود ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیونکہ ہر ایک کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کر سکے،

زندگی ان ہی مشکل فیصلوں سے بھرپور اور انحصار کرتی ہے، اس لیے صحیح فیصلے کا انتخاب کریں۔گوہر خان کی حاضر دماغی اور ان کی ذہانت نے پروگرام کے شرکاء کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اْٹھا۔خیال رہے کہ فیمینا مس انڈیا 2002ء میں گوہر خان چوتھے نمبر پر آئی تھی، تاہم انہوں نے اس مقابلہ? حسن میں ’مس ٹیلنٹڈ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لیے راہیں ہموار کیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved