امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی ایک بار پھر ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا، دنیا کو اسلاموفوبیا کے خلاف موثر آواز اْٹھانی چاہیے، لداخ میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس قابل مذمت ہیں ، بھارتی قیادت یاد رکھے ،پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،

پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد اور تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متعدد ممالک کے ہم منصبوں ، عالمی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے کیے جن ایران،ترکیہ،امریکہ، روس، او آئی سی ، اقوام متحدہ و دیگر شامل تھے،ان رابطوں میں اسلامو فوبیا،باہمی تعلقات،بحر اسود میں خوراک جیسے تنازع پر بات چیت شامل تھی۔

ترجمان کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بحر اسود خوراک کے تنازع میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈنمارک میں پاکستانی سفارت خانہ کے باہر قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ عمل کسی صورت بھی آزادی اظہار رائے کی علامت نہیں ہے ،پاکستان ڈینش انتظامیہ سے اس حوالے سے کارروائی کی توقع کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مل کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔

ترجمان نے ایک بار پھر کہاکہ وزیر خارجہ نے ایران،ترکیہ او آئی سی اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے رابطوں میں انسداد اسلاموفوبیا پر بات کی۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے 24 25 جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے بھرپور تیاریوں باوجود پاکستان بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتا ہے،آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ۔

انہوںنے کہاکہ یونان کشتی حادٹے میں جاں بحق ہونے والے 15 پالستانیوں کی باقیات پاکستان پہنچ گئی ہیں،یونانی انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ لاشوں کی ًی این اے کی میچنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ،ان کے علاوہ کسی اضافی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھارتی منی پور میں اقلیتوں پر مظالم کو دیکھ رہے ہیں،اقلیتوں کی ربادت گاہوں اور حقوق کے یحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے حال ہی میں افغانستان کا پہلا دورہ کیا،

انہوں نے افغان عبوری حکومت کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر جہتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے،وزیر خارجہ نے امریکہ کے سیکرٹری خارجہ کو پاکستان کے جمہوری عمل پر عزم سے آگاہ کیا،افغان وزارت خارجہ کا بیان واقعات اب کے موقف کا اظہار ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد اور تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے ابھی ہمیں سیما حیدر نامی خاتون کی قومیت کی حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی،بھارتی شہری انجو ایک موثر ویلڈ ویزا پر پاکستان آئی ہے،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک انجو کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved