کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار شادی میں جانے کے پیسے لیتے ہیں۔اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دْلہا دْلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔اداکارہ نیمزید بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیوں کہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کہیں کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔