امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے، ذکا اشرف

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

ایک بیان میں ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔چیئرمین منیجمنٹ بورڈ پی سی بی نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کر سکتی ہے، امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ، ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے ہم سب کی نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، خوشی ہے سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا، تجربات شیئر کیے، اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے ٹیم ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved