امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب الیکشن ایک سال آگے ہوں گے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دکھائی دے رہا ہے ،سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چاہتے ہیں ،آئینی ترمیم کے بغیر نگران وزیراعظم کو الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں مل سکتے ،

اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب آئی ایم ایف ناراض ،ڈالر 300 کی حد پار ،الیکشن ایک سال آگے ہوں گے،الیکشن کی تاخیر معیشت کی تباہی اور غریب کا زندہ دفن ہونا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی پی یہ چاہتی ہے کہ نگران وزیراعظم ان کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو ،

لندن کے ڈاکٹر بھی بڑے با کمال ہیں وہ نواز شریف کو لندن سعودی عرب دبئی جانے کا مشورہ دیتے ہیں اورپاکستان جانے کی اجازت نہیں دیتے ،15 مہینے بھائی ویزراعظم رہا اور سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کے ہاتھ میں رہا لیکن پاکستان آنے کی جرت نہیں ہوئی ،حکومت کے چہرے پر اڑی ہوئی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ ان کو عوام کا ردعمل بخوبی معلوم ہے ، جو قدم اٹھائیں گے الٹا ان کے گلے پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کرنے کے حربے استعمال کریں گے تو اپنا ہی مزید نقصان کریں گے ،سات دنوں بعد جب لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل آئیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کے ان کے لئے دعا کریں گے ؟،بے شک سارے میڈیا پرقبضہ کرلیں صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دیں ،آٹاچینی کابھائواور بجلی کیبل کا بم ان کی سیاست کاقبرستان بنادے گا۔

انہوں نے کہا کہ کس کارکردگی پر سرکاری افسروں میں نئی گاڑیاں بانٹی جارہی ہیں ،ڈیفالٹ توپاکستان نے نہیں عوام نے ہونا تھا اور عوام ڈیفالٹ ہو چکی ہے ،حکمران بڑے شوق سے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ٹی وی پرچھائونی ڈال کر بیٹھے رہیں لیکن نہ ان کے چہرے کو پسند کیا جا رہا ہے نہ ان کی کوئی بات سن رہا ہے بلکہ یہ الیکٹرانک میڈیا کی ریٹنگ خراب کر رہے ہیں ، آخری 2 ہفتے پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم ہیں ،یہ عوام کو ریلیف کی بجائے مزید تکلیف دے کے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved