امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد میں پلاسٹک کی اشیا کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد(این این آئی)وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیتی کوآرڈینیشن نے یکم اگست سے اسلام آباد کی حدود میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیا کے استعمال اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت نے سنگل یوز پلاسٹک کی اشیا کے استعمال، تیاری، درآمد، تقسیم، فروخت، فراہمی، ذخیرہ اندوزی، خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان میں پلاسٹک کی کراکری،چینی کانٹا، چاقو، چمچ، پلاسٹک کٹلری، ڈھکن والے کنٹینر، باکس، کپ، پلیٹ، پیالے سمیت فوری کھانے یا مشروب سے متعلقہ پلاسٹک فوڈ، سروس کے سامان پر پابندی شامل ہے،خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار سے 10لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزارت کے مطابق ان اشیاء کے پروڈیوسرز اور درآمدکنندگان کی جانب سے خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے ، دکاندار، ہاکر، سٹاک ہولڈر اور سپلائر کو دس ہزار روپے جبکہ خریدار کو ایک ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved