امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

کراچی(این این آئی) غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں،اسپین کے سرمایہ کارآسکر ریموس نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔سعودی عرب کے محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں۔

سعودی عرب،عرب امارات،قطر، کویت، عمان اور دیگر بیرونی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب نے کہا روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود کاکہناتھا کہ رورل اور ریموٹ ایریاز میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اورمختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو شیدیو زہرہ نورین نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ملک بھر میں ہونے چاہیے۔ نیشنل انکیوبیشن سنٹر، حیدرآباد کے آ فسرسید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے دنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے۔چیف ایگزیکٹو ابیکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سعید نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواقع پاکستان کے مستقبل کی ترقی کیلیے پاکستان کی پختہ ترجیحات میں سے ایک ہے، میڈک سی ای او ڈاکٹر سائرہ صدیق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کو شرکت کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved