لاہور( این این آئی) نگراں پنجاب حکومت نے صوبے کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے تمام ایڈیشنل کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے لئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔گاڑیاں خریدنے کے لئے تقریباً سوا 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے ایڈوانس فنڈزجاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کرولا 1600سی سی گاڑیاں دی جائیں گی، ہر ضلع کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز جنرل کو یارس 1300سی سی گاڑیاں ملیں گی جبکہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن ڈالے دئیے جائیں گے، نئی گاڑیاں حاصل کرنے والوں میں بورڈ آف ریونیو کے افسران بھی شامل ہیں۔