لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں کارکردگی دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ (ن)کا ہوم ورک مکمل ہے،
ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہر حلقے میں اوسطاًتین تین امیدوار ہیں۔