کراچی (این این آئی)پاکستان میں بینکنگ کے حوالے سے دھوکہ دہی کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں، دھوکہ باز افراد خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے صارف سے اس کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرلیتے ہیں جو صارف کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔
اس دھوکہ بازی سے بچنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کی آگاہی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی فون کالز سے کیسے بچ سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے پبلک سروس میسج کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کو بتاتی ہیں کہ آپ کے آنے سے پہلے اسٹیٹ بینک سے فون آیا تھا کہ سسٹم اپگریڈ کی جارہا ہے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اکانٹ نمبر بتادیں تاکہ آپ کا نمبر بلاک ہونے سے بچ سکے۔جس پر خاتون کا شوہر اسے سمجھاتا ہے کہ اس طرح فون کرنے والے لوگ دھوکہ باز ہوتے ہیں،
کبھی کسی کو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اکانٹ نمبر نہیں بتانا چاہییاس کے علاوہ فراڈ کے سدباب کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں کہ وہ اپنے آگاہی کے پیغامات اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں کہ کوئی بھی آپ سے آپ کے اکانٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہے تو وہ نہ بتائی جائیں، اسی طرح بینک کا کوئی بھی نمائندہ فون پر بھی کسی بھی صارف سے بینک اکانٹ کی معلومات حاصل نہیں کرسکتا۔