امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اماراتی کمپنیوں اورترکیہ کے درمیان 50ارب ڈالرکے معاہدے

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 50.7 ارب ڈالر مالیت کے متعدد تزویراتی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پائی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی موجودگی میں دست خط کیے گئے ۔یواے ای کی توازن کونسل اور ترک ڈیفنس انڈسٹریز ایجنسی کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے میں تزویراتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دست خط کیے گئے ہیں۔

یواے ای کی خلائی ایجنسی ترکیہ کی وزارت برائے سائنس، صنعت، ٹیکنالوجی اور ترک خلائی ایجنسی کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے مشترکہ لانچ وہیکل کی صلاحیتوں کی ترقی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دست خط کیے گئے ہیں۔برآمدات اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اے ڈی کیو اور ترک ایگزم بینک کے درمیان ایکسپورٹ کریڈٹ فنانسنگ کے شعبے میں ایک سمجھوتا طے پایا ہے۔

ابوظبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی (اے ڈی کیو) اور ترکیہ کی وزارت خزانہ کے درمیان زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے علاقوں کی تعمیرِنو کے مقاصد کے لیے صکوک میں سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا ہے۔ترکیہ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے،

2013 سے 2022 تک دونوں ممالک کے درمیان غیر تیل انٹرا ٹریڈ کی مالیت 103 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو 56 ارب ڈالر کی درآمدات، قریبا 35 ارب ڈالر کی برآمدات اور 12 ارب ڈالر سے زیادہ کی دوبارہ برآمدات میں تقسیم ہے۔اس سال کے اوائل میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر دست خط کیے تھے، جس کا مقصد اگلے پانچ سال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved