لاہور (این این آئی) ڈرامہ سیریل عہد وفا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اولاد میں شوہر جیسی خصوصیات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں اداکارہ زارا نور نے کہا کہ جب بھی مستقبل میں میری اولاد ہوگی، میں یہ چاہوں گی کہ اس کے اندر بالکل اپنے والد جیسی پیاری سی مسکراہٹ ہو، خصوصاً ایک اچھے سے دل کا مالک بھی ہو۔
یاد رہے کہ اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباسی 2017ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسد صدیقی خود رشتہ لے کر زارا کے گھر گئے تھے جبکہ اس موقع پر سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین بھی موجود تھے۔زارا اور اسد کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021ء میں سامنے آئی تھیں تاہم بدقسمتی سے ان کا بچہ پیدائش کے چند روز بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔