امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تیلگو اداکار اور اہلیہ کو 1 سال قید، 5 لاکھ جرمانے کی سزا

ممبئی (این این آئی)تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار راجشیکھر اور اْن کی اہلیہ جیویتھا کو اداکار چرن جیوی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے کیس میں 1 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگئی۔حیدر آباد کی مقامی عدالت نے چرن جیوی کے بہنوئی اور اداکار الوارجن کے والد الوارویند کے دائر مقدمے میں راجشیکھر اور اْن کی اہلیہ کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

سال 2011ء میں راجشیکھر اور اْن کی اہلیہ نے چرن جیوی کے بلڈ بینک میں بے قاعدگیوں کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی الزام لگایا کہ یہ آرگنائزیشن خون کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہے۔اس پر چرن جیو ی کے بہنونی نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور اب اس معاملے کا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے۔عدالت نے تیلگو اداکار اور اْن کی اہلیہ کو ایک سال قید اور 5 لاکھ سنائی ہے، دونوں تاحال ضمانت پر رہا ہیں اور انہوں نے ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چرن جیوی جو مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ایم اے اے) کے بانی صدر ہیں، اْن کے اور راجشیکھر کے درمیان مختلف مواقع پر تنازعات رہے ہیں۔ایم اے اے کی ایک تقریب کے دوران چرن جیوی نے یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن میں موجود مختلف خیال لوگوں کے مسائل پرامن انداز میں حل کیے جائیں گے۔اس پر راجشیکھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چرن جیوی نے کسی بھی ممبر کو آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم نہیں کیا۔اس معاملے پر راجشیکھر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی طرف سے معافی مانگی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved