امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکی ادارے کا جوہری سلامتی انڈیکس جاری ، پاکستان، بھارت سے آگے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو نے بتایا ہے کہ جوہری سلامتی انڈیکس میں پاکستان بھارت اور ایران سے آگے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری سلامتی کا جائزہ لینے والے ایک بین الاقوامی ادارے نے پرخطر مواد کی دیکھ بھال کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان اس ضمن میں بھارت، ایران، اور جنوبی کوریا سے کئی درجے بہتر پوزیشن رکھتا ہے۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے پاکستان نے گزشتہ جائزے سے اب تک 3مزید پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور یہ 22 ریاستوں کی فہرست میں 19ویں نمبر پر ہے۔نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو ممالک کی جوہری سلامتی کے امکانات اور کوششوں کو ایک معیار اور اعشاریوں کے سیٹ پر مبنی پیمانے پر جانچتا ہے۔ جانچ پڑتال کے پیمانے میں جوہری مواد اور سہولیات کے تحفظ، عالمی طریقوں اور معاہدات کی پاسداری، جوہری سلامتی کے ریگولیٹری فریم ورک، جوہری ہتھیاروں اور مواد تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لیے بہترین طریقوں پر عملدرآمد جیسے عوامل شامل ہیں۔

واشنگٹن میں قائم غیر منافع بخش ادارہ نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو اس انڈیکس کو سنبھالتا ہے جو اس بات کا محتاط ریکارڈ رکھتا ہے کہ ممالک جوہری مواد کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں۔این ٹی آئی انڈیکس نے پاکستان کا مجموعی سکور، 49، ایک گوشوارے کی شکل میں ظاہر کیا جو بھارت کے 40، ایران کے 29، اور جنوبی کوریا کے 18 سے بہتر ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جوہری سہولیات کی حفاظت کے اعتبار سے پاکستان، روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 ویں درجے پر ہے اور 47 ممالک کی فہرست میں بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، اور دیگر کئی ممالک سے اوپر ہے۔

تاہم انڈیکس نے عالمی جوہری تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خراب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری سلامتی کے متعلق کمزور ہوتی ترقی کے بارے میں کئی سال رپورٹ کرنے کے بعد این ٹی آئی جوہری سلامتی انڈیکس کو 2023 میں پہلی مرتبہ پتا چلا کہ ایسے درجنوں ممالک اور علاقے جہاں جوہری مواد اور سہولیات کو ہتھیاروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے، وہاں جوہری سلامتی کے حالات انحطاط پذیر ہیں۔

پاکستان سمیت کئی ممالک ہتھیاروں کا درجہ رکھنے والے مواد کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 ممالک – فرانس، بھارت، ایران، جنوبی کوریا، پاکستان، روس، اور برطانیہ نے ایسے جوہری مواد کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے جو ہتھیاروں کی صورت میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ کچھ جگہ تو یہ اضافہ سالانہ ہزاروں کلوگرام تک جا پہنچتا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں کمی لانے اور خاتمے کی کوششیں سبوتاژ ہوتی ہیں اور چوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved