امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 2.2 فیصد سے کم ہو کر 1.76 فیصد ہو گیا

لاہور( این این آئی)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔متن میں کہاگیا ہے کہ برآمدات کے بغیر معاشی بحالی ممکن نہیں ،ملکی برآمدات کے 60 فیصد والے شعبہ ٹیکسٹائل کا مدعا پیش کر رہے ہیں، عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 2.2 فیصد سے کم ہو کر 1.76 فیصد ہو گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات مالی سال 2022 میں 39.59 ارب ڈالرز تھیں، جبکہ 2023 میں 35.21 ارب ڈالرز رہیں۔خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ عالمی خریداروں کو قیمت اور وقت پر مال بنا کر دینا شدید متاثر ہے، ٹیکسٹائل برآمدات میں بھارت اور بنگلادیش اپنا حصہ بڑھا رہے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ایکسپورٹرز کے لیے بجلی 6 سینٹ، بنگلادیش میں 8 جبکہ پاکستان میں 16 سینٹ یونٹ ہے، بنگلادیش میں شرح سود 6، بھارت میں 5 سے 7 اور پاکستان میں 22 فیصد ہے۔اپٹما نے وزیر اعظ، کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے نرخ میں 15.62 کراس سبسڈی، پیداوار اور ترسیل کے نقصانات ہیں، مناسب موافق پالیسیوں سے ٹیکسٹائل شعبہ اضافی برآمدات کر سکتا ہے، عدم توجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات مزید کم ہو سکتی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved