امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آج تحریک انصاف قابل رحم حالت میں بکھر چکی ہے، یہ جماعت عبرت کا نشان ہے، مولانا فضل الرحمان

مکوآنہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے قائد اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ملک میں عام انتخابات کا ماحول ہے۔ پی ٹی آئی جس ایجنڈے پر آئی تھی وہ ملک توڑنے اور تباہی کے سونامی کا ایجنڈا تھا۔ ہم نے اللہ کی مدد سے اس غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹ کو اقتدار سے نکالا۔

کوئی رجیم چینج نہیں ہوا یہ ہماری سیاسی حکمت عملی تھی کہ پانچ حکومتیں تنکوں کی طرح بہہ گئیں۔آج تحریک انصاف قابل رحم حالت میں بکھر چکی ہے۔ یہ جماعت عبرت کا نشان ہے۔ نو مئی کو اداروں پر حملے کر کے ملک دشمنی کی گئی۔ نوجوانوں کو گالی کلچر کا شکار کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کی زیر قیادت وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں ضلعی امیر سید محمد زکریا کے علاوہ معروف صنعتکار سید فہیم محمود شاہ، مسیحی رہنما سابق ایم این اے اعجاز جیکب گل،،پاسٹر کنول سہیل، یونس مسیح کوکو اور شکیل احمد شامل تھے۔ملاقات میں فیصل آباد میں آیندہ انتخابات اور خصوصی نشست کے حوالہ سے اہم مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جس کے کسی ادنیٰ کارکن کا نام بھی کسی کرپشن لسٹ میں نہیں آیا۔

بدترین سیاسی مخالفین بھی سوائے گالم گلوچ کے کچھ نہ نکال سکے بعدازاں ضلعی امیر سید محمد زکریا کی دعوت پر عنقریب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے جے یو آئی کی تمام تنظیموں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پنجاب کی عوام نے سب کو ووٹ دیا اس بار جمعیت کے باکردار لوگوں کو بھی آزمائیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved