امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
eid ul fitr

کوئٹہ سمیت ملک میں کہیں بھی محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم جمعرات کو ہو گی

کوئٹہ( این این آئی ) کوئٹہ سمیت ملک میں کہیں بھی محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم جمعرات 20جولائی کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 10محرم 29جولائی کو ہو گا۔منگل کو ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ماہ محرم الحرام۱۴۴۵ھ کا چاند دیکھنے کے لئے چیئر مین مر کزی رئویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رئویت ہلاک کمیٹی پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزرات مذہبی امور سے ڈائریکٹر جنرل مزہبی امور سید مشاہد حسین خالد نے جبکہ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ سردار سرفراز ، محکمہ سپارکو سے غلام مر تضیٰ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکر ٹری زیب العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور پاکستان سے حافظ عبد القدوس او ر سیکر ٹری مذ ہبی امور اوقاف بلو چستان ندیم الرحمن ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شائق بلوچ نے جبکہ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سر دار سر فراز ، محکمہ سپار کو سے غلام مر تضیٰ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی سے زیب العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

اجلاس میں مرکزی رو یت ہلال کمیٹی پاکستان کے اراکین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی ، قاری مہر اللہ ،مولانا عبد المالک بروہی ، مفتی علی اصغر عطاری ، مفتی فیصل احمد، مفتی یوسف کشمیری، پیر سید شاہد علی جیلانی اور زونل ممبران میں مولانا انوارلحق حقانی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، قاری حفیظ اللہ، مولانا نقیب اللہ آغا، ، قاری عبد الرشید ہزاروی، علامہ قر بان علی تو سلی ، مولانا عتیق الرحمن شاہ و دیگر علماء کرام میں علامہ ولایت حسین جعفری ، علامہ ڈاکٹر موسیٰ حسینی شامل ہو ئے۔

اسکے علا وہ پاکستان بھر میں زونل رئویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس انکے متعلقہ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ، لاہور، پشاور، کراچی میں منعقد ہو ئے جس میں زونل رئو یت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شر کت کی ۔ اجلاس کے اختتام پر مر کزی رئویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اعلان کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا ،

پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ محرام الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم محرم الحرام ۱۴۴۵ھ 20جولائی 2023بروز جمعرات کو ہو گی اور یوم عاشور 10محرم الحرام 29جولائی 2023بروز ہفتہ کوہو گا ۔

مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ محرام الحرام میں قیام امن ، اتحاد، بین المسلمین وبین المسالک ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کے فروغ کو زیا دہ سے زیا دہ عام کیا جائے ،پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اجلاس کے آخر عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ ، پاکستان کی سلامتی و استحکام وخوشحالی ، اتحاد وو حدت ، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی او ر ژوب میں افواج پاکستان کے جوجوان شہید ہو ئے انکے درجات کی بلند ی و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved