امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایرانی کھجور پر ریگولیٹری ڈیوٹی 74سے کم کر کے10فیصد کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں، چیئرمین فوڈ سٹف کمیٹی

مکوآنہ (این این آئی)ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی ہول سیل فوڈ سٹف بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد فاضل نے کہا کہ ایرانی کھجور پر ریگولیٹری ڈیوٹی 74سے کم کر کے 10فیصدکرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں اپیل کی کہ درآمدی اشیائے خورونوش کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیل کسٹمرز کے پاس جی ڈی، بل آف لینڈنگ یا کسٹم پیڈ ڈیوٹی کے کاغذات نہیں ہوتے کیونکہ وہ بڑے درآمد کنندگان سے یہ سامان خریدتے ہیں اس لئے ریٹیل کسٹمرز کو کاغذات کی آڑ میں پریشان نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر بعض مسائل کی وجہ سے درآمد کنندگان فیصل آبا سے مال کلیئر کرانے کی بجائے لاہور اور کراچی سے اپنے مال کی کلیئرنس کرانے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا ارباب اختیار کو اس صورتحال کا تدارک کرنا ہوگا۔

اجلاس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہاکہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے چیمبر کی جانب سے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ سیکٹرز کو اپنے مسائل کی نشاندہی کیساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے قابل عمل سفارشات بھی پیش کرنی چاہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر مختلف ایسوسی ایشنز سے رابطہ کر کے ان کے مخصوص مسائل معلوم کر رہاہے جبکہ ان ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو بھی چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ مل کر جائز مسائل کو حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی اشیائے خورونوش کی کلیئرنس میں غیر معمولی تاخیر سے نہ صرف ان کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں بلکہ درآمد کنندگان کو ڈیمرج کی مد میں بھاری چارجز بھی ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔اجلاس میں علی رضا، عبداللہ عابدودیگران نے بھی شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔یہ خبر رات کو میں نے لیٹ بھیجی تھی اس لئے دوبارہ سنڈ کی تھی کیوں کہ خبر اچھی تھی آپ کی رہنمائی کا شکریہ کتنے بجے تک خبر سنڈ کر سکتے ہیں کیونکہ 12بجے رات کو رانا ثناء اللہ تقریبا ت کر رہا ہے

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved