پشاور (این این آئی) معروف افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کسی نے ان کے کار حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔
ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ خبریں چلانے والوں کو مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا یا میری فیملی سے معلومت حاصل کرنی چاہئے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ موت کی جعلی اور جھوٹی خبروں نے جہاں انہیں ذہنی اذیت پہنچائی وہیں ان کے افغانستان میں موجود فیملی کے افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔ سنگر حسیبہ نور کہتی ہیں میں زندہ ہوں؟
افغان بھائیوں اور بہنوں سے التماس ہے کہ اگر اپکو کو کوئی کہے کہ فلاں بندہ اپکا کان کاٹ کر لے گیا تو برائے مہربانی اس کے پیچھے بھاگنے سے اچھا ہے ایک دفعہ کان پر ہاتھ رکھ چیک کر لیا کریں،حسیبہ نور نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پرہیز کریں۔گلوکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ خیال کرتی ہوں، کار حادثے میں میرا موبائل گم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کو اپنے حوالے سے وقت پر اپڈیٹ نہ کر سکیں۔