کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد دوسرے مالی سال پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ 23۔2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 12 فیصد اضافے کے بعد 96 کروڑ ،84 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اگرچہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی برآمدات بڑھانے میں چیلنجز کا سامنا رہا اور برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہوسکا تاہم افغانستان کیلئے برآمدات میں اضافہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک سال میں افغانستان کیلئے ٹریکٹرز کی برآمدات میں سب سے زیادہ 628 فیصد کا اضافہ ہوا ، مالی سال 2023 میں ترپال کی برآمد ات میں 232 فیصد ، موٹرسائیکلز 230 فیصد ، پاستہ 149 فیصد ، فارماسوٹیکل 140 اورسیمنٹ کی برآمدات میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔