مکہ مکرمہ (این این آئی)خانہ کعبہ کے غلاف کو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں کر لی گئی ہیں اور 15 افراد کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔اس حوالے سے کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ غلافِ کعبہ پر لکھی قرآنی آیات کو سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بْنا گیا ہے۔
کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 120 کلو گرام سونا، 100 کلو گرام چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔نئے غلافِ کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔