لاہور( این این آئی)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میرا اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ بلا وجہ سکینڈل بنایا جاتا ہے ،یوٹیوب چینلزاپنی ریٹنگ کیلئے ا س طرح کے بے بنیاد سکینڈل بناتے ہیں، میں شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں اور میری شادی کو ایک عرصہ گزر چکا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں احسن خان نے کہا کہ میں نے نیلم منیر کے ساتھ دو فلمیں اور تین کے قریب ڈرامہ سیریلز کی ہیں ، میری ان سے کیمسٹری ملتی ہے اور کچھ نہیں ہے ،میں نے اوربھی بے شمار اداکارائوں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن مجھے خصوصی طو رپر نیلم منیر سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ سکینڈلز سے دور رہوں اور اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھوں۔اس طرح کے الزامات کے ذریعے کسی کی زندگی میں مداخلت کرنا اخلاقی طو رپر غیر مناسب ہے ۔