امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈیفالٹ سے بچ جانا بڑی کامیابی ، وزیر خزانہ سے کہا ہے جو معاہدہ ہے قوم سے کوئی بات نہ چھپائیں، شہباز شریف

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی سے مشکلات پیدا ہوئیں، ڈیفالٹ سے بچ جانا بڑی کامیابی ہے، میںنے وزیر خزانہ سے کہا ہے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوا ہے قوم سے کوئی بات نہ چھپائیں ، اگر میں شیئر نہیں کروں گا دل میں رکھ کر کروں گا تو اس کے مطلوبہ نتائج نہیں نکلیں گے ،

سب کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم کن مراحل سے گزرے ہیں، قوم کو بتا دیں ہمیں بجلی کے نرخوں میںاضافہ کرنا پڑ رہا ہے ، یہ آئی ایم ایف کا مطالبہ بھی ہے لیکن گردشی قرضے کہاں لے کر جائیں ،اگر چین کے 5ارب ڈالر کے قرضے رول اوور نہ ہوتے خوانخواستہ ہم دیوالیہ ہو چکے یا بہت مشکل حالات ہوتے،اب ہمیں سٹرکچر میں وہ ریفارمز ریفارمزکرنی ہیں جن کی کوئی حداور حساب نہیں ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر اب 14 ارب ڈالرز پر پہنچ گئے ہیں،

سب کھڑے ہوں اور چیلنج کو قبول کریں ،حالات کی وجہ سے بہت مشکلات ہیں لیکن کچھ نا ممکن نہیں ہے، ہماری کوشش اور محنت میں ہی ترقی اور خوشحالی کا راز پنہاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنر ہائوس میں لاہور چیمبر کے اراکین اور کاروباری افراد سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور اعلیٰ وفاقی و صوبائی سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شریک ہوئے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں لاہور چیمبر سے وابستہ رہا ہوں اور آپ کے بڑوں کی اور آپ کی مہربانی سے مجھے لاہور چیمبر کا صدر بننے کا موقع ملا اس لحاظ سے میری اس ادارے سے گہری وابستگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ صنعت ، زراعت اور تجارت کی ترقی کے لئے جو بھی ممکن ہو کردار کرے اور یہ اس کی ذمہ داری ہے فرض ہے یہ کوئی احسان نہیں ہے ،

آج ہمیں جن مشکل حالات کا سامنا ہے وہ آپ کے سامنے ہے ، اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ مشترکہ ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو گیا ہے ، کل رات میں نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو فون کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ، امریکی اسٹیٹ سیکرٹری نے بھی پاکستان اورآئی ایم ایف کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved