امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہو گا

گال (این این آئی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج)اتوار سے گال میں شروع ہوگا اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا جو خاصا مصروف اور چیلنجنگ ہے۔گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے،

اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ۔ کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔ تینوں فارمیٹ میں مسلسل کرکٹ کے پیش نظر بابراعظم اور ان کی ٹیم گال ٹیسٹ میں ایک اچھے آغاز کی توقع رکھے ہوئے ہے۔

گال نتیجے کے اعتبار سے پاکستان اور سری لنکا کے لیے ملا جلا رہا ہے،یہاں کھیلے گئے سات ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا نے چار ٹیسٹ جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے تین کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس نے 2000میں اننگز اور 163رنز سے۔2015 میں دس وکٹوں سے اور گزشتہ سال چار وکٹوں سے ٹیسٹ جیتا تھا۔

گزشتہ سال پاکستانی ٹیم نے گال میں342 رنز کا ہدف عبور کرکے کامیابی حاصل کی تھی جس میں عبداللہ شفیق کے ناقابل شکست 160رنز کے علاوہ بابراعظم کے پہلی اننگز میں119 رنز اور دوسری اننگز میں55 رنز نمایاں رہے تھے جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں بدقسمتی سے وہ دوسری اننگز میں انجرڈ ہوگئے تھے البتہ محمد نواز نے88 رنز کے عوض پانچ وکٹوں کی کریئر بیسٹ بولنگ کی تھی ان کے علاوہ یاسر شاہ نے بھی دوسری اننگز میں 122رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستانی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں تیرہ کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔ تین نئے کھلاڑی آل راؤنڈر عامرجمال۔ اسپنرابرار احمد اور بیٹسمین محمد حریرہ ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ریڈ بال فارمیٹ میں واپسی پر وہ بہت پرجوش ہیں،تمام نظریں گال ٹیسٹ پر ہیں اوروہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ فی الحال وہ ایک وقت میں ایک چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ہمیں تمام فارمیٹس میں مستقل مزاجی دکھانی ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved