امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2ارب18کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زرپاکستان بھجوائیں،سٹیٹ بینک

کراچی (صباح نیوز) ما ہ جون کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2ارب18کروڑ ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زرپاکستان بھجوائی گئیں۔ یہ رقم مئی کے مہینے کے مقابلہ میں 8کروڑڈارز زائد ہے۔مئی کے مہینہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی ترسیلات زر2ارب10کروڑ ڈالرز رہی تھیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوموار کے روز جاری بیان کے مطابق جون کے مہینہ میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 27کروڑ20لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ۔ برطانیہ میںمقیم پاکستانیوں کی جانب سے جون کے مہینہ میں 34کروڑ20لاکھ ڈالرز سے رائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب جون کے مہینہ میں 51کروڑ50لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے جون کے مہینہ میں 32کروڑ40لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ بحرین، کویت، قطر اور اومان سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون کے مہینہ میں 27کروڑ 10لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی ہے۔

یورپین ممالک جرمنی، فرانس، سپین، اٹلی،یونان ، سویڈن، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجیم میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 27کروڑ 75لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔ جبکہ ملائیشیاء سے 67لاکھ ڈالرز، ناورے سے 98لاکھ ڈالرز، سوئٹزلینڈ سے 46لاکھ ڈالرز، آسٹریلیا سے 4کروڑ60لاکھ ڈالرز، کینڈا سے 4کروڑ27لاکھ ڈالرز ، جاپان 47لاکھ ڈالرز، جنوبی افریقہ 1کروڑ16لاکھ ڈالرز، جنوبی کوریا92 لاکھ ڈالرز ار دیگر ممالک سے 4کروڑ30لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان بھجوائی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved