لاہور(صباح نیوز) امریکی لیگ میں کھیلنے کے این او سی کیلئے پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی ہے۔احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہے جانے کا امکان ہے،
نظر انداز اور غیر یقینی مستقبل کا شکار کرکٹرز پرکشش لیگ میں شرکت کیلئے یہ قدم اٹھانے میں دیر نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد کئی کھلاڑی مستقل طور پر امریکہ میں مقیم ہونے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔