لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم نے سونم کپور کو تقریب میں مدعو کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے ہفتہ برائے برطانیہ بھارت منانے کیلئے تقریب میں مدعو کیا ہے۔
کچھ ہفتے قبل سونم کپور نے شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے موقع پر ایک کنسرٹ سے بھی خطاب کیا تھا اور میڈیا کی توجہ سمیٹی تھی۔سونم اپنے خاوند آنند آہوجا اور صاحبزادے وایو کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔والدہ بننے کے بعد سے سونم سکرین سے دور اور فیملی کے قریب ہیں۔28جون کو منعقدہ تقریب میں سونم کپور بھارت کی نمائندگی کریں گی۔