لاہور( این این آئی)سینئر اداکار افتخار ٹھاکر عید الاضحی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز حرم شریف سے نماز فجر کے موقع پر اپنی ویڈیو شیئر کی ۔انہوںنے حرم شریف کے روح پرور مناظر کو عکسبند کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ۔یاد رہے افتخار ٹھاکر اس سے قبل بھی متعدد بار حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔