لاہور (این این آئی)پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے مدینہ منورہ سے والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔پاکستانی 31 سالہ کرکٹر احمد شہزاد اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔
کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ یہ سب بہت غیر حقیقی ہے۔انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللّٰہ! میرے اور میری ماں کے خواب کو پورا کرنے کے لیے، مجھے کافی قابل بنانے کے لیے، تمام تعریفیں اس کی ہیں! مجھے آخر کار حج کرنے کا موقع ملا ہے اور وہ بھی اپنی والدہ کے ساتھ۔کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ہر کوئی جس نے پیغامات بھیجے، آپ سب ہماری دعاؤں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور احمد شہزاد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔