امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چینی کمپنی نے پاکستان میں 500 ویں بس تیار کرلی

اسلام آباد (این این آئی)یوٹونگ ماسٹر نے ستمبر 2021میں متعارف کرائے گئے یوٹونگ زیڈ کے 6138 ایچ پی انٹرسٹی بس ماڈل کا 500واں یونٹ پاکستان میں اسمبل کر لیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق اس سنگ میل کا جشن منانے کے لیے لائن آف تقریب کا انعقاد کیا گیا جو صرف 20 ماہ میں حاصل کر لیا گیا۔

گوادر پرو کے مطابق یوٹونگ ماسٹر چین کے ہینان میں قائم یوٹونگ گروپ اور پاکستان کے کراچی میں قائم ماسٹر موٹر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یوٹونگ ماسٹر مقامی طور پر یوٹونگ انٹرسٹی بس فیملی کے چار ماڈل جمع کرتا ہے۔ ان میں انٹرسٹی کوچز، شٹل بسیں، سٹی بسیں، بی آر ٹی بسیں، اسکول بسیں اور تفریحی گاڑیاں شامل ہیں۔ ماسٹر موٹر کے مطابق ان بسوں کو صارفین کی ضروریات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی کے مطابق یوٹونگ بس 21-2020 تک 61 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پاکستان کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سیگمنٹ میں مارکیٹ لیڈر ہے۔

ماسٹر موٹر کے مطابق اس وقت پاکستان کی سڑکوں پر 1600 سے زائد یوٹونگ بسیں چل رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ماسٹر موٹر نے 2013 میں یوٹونگ کے ساتھ پاکستان کے انٹرسٹی بس سیگمنٹ میں داخل ہونے کے لئے تکنیکی لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پہلی بس فروری میں پلانٹ سے روانہ ہوئی تھی۔ 2017-18 ء تک یوٹونگ ماسٹر نے پاکستان کے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سیگمنٹ کے 49 فیصد سے زیادہ حصے پر قبضہ کر لیا تھا، جس میں ملک کے تمام بڑے روٹس کا احاطہ کیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved