امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ایک بار پھر اپنے فن، خوبصورتی اور رقص کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کی نئی فلم لو گرو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اس کا گانا ٹوٹ گیا شائقین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔اسی گانے پر ماہرہ خان نے معروف کلاسیکی رقاصہ فاطمہ امجد کے ساتھ ایک زبردست پرفارمنس دی، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔دونوں فنکارائیں سرخ اور سیاہ پشواس میں ملبوس تھیں اور انہوں نے گانے پر نہایت جذبے، مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، ویڈیو میں ماہرہ اور فاطمہ کے ہر اسٹیپ میں جذبات اور فن کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ پرفارمنس میں کلاسیکی رقص کی خوبصورتی اور جدید ادائیگی کی جھلک نظر آئی، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اسے سال کی بہترین کولیبوریشن قرار دیا۔اداکارہ درفشاں سلیم اور امر خان نے دونوں کے ڈانس کو سراہا، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو ہزاروں لائکس اور کمنٹس مل چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور فاطمہ امجد کی اس جوڑی کو فن کا حسین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved