امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسما عباس نے وائرل ڈانس ویڈیو کے پیچھے چھپی وجہ بتا دی

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے وائرل ڈانس ویڈیو کے پیچھے چھپی وجہ بتا دی۔سینئر اداکارہ اسما عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس کا تعلق پاکستان کے ایک باصلاحیت فنکار گھرانے سے ہے، ماں بیٹی دونوں ہی اپنی اداکاری، رقص اور شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔حال ہی میں دونوں کی ایک کلاسیکی کتھک رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر شائقین نے خوب سراہا تاہم، اسما عباس نے ایک پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے اس ویڈیو کے پیچھے چھپی دکھی اور جذباتی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔اسما عباس نے بتایا کہ زارا نور عباس اب میری بیٹی کم، میری ماں زیادہ لگتی ہے، وہ ہر وقت میری خوشی اور خیریت کا خیال رکھتی ہے، اس دن میری بہن سمبل شاہد کی برسی تھی اور میں بہت اداس تھی، زارا نے میری کیفیت محسوس کی اور فورا ایک چھوٹا سا ڈانس پلان کیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم نے وہ ڈانس کیا تو میرا دل کچھ ہلکا ہو گیا، مجھے رقص ویسے بھی بہت پسند ہے اور جب میں نے زارا کے ساتھ وہ چند لمحے گزارے تو میں اپنے غم سے کچھ دیر کے لیے نکل آئی۔اسما عباس نے کہا کہ زارا نے ڈانس کے بعد مجھ سے ہنستے ہوئے پوچھا امی، اب آپ کا ڈپریشن ٹھیک ہو گیا؟ میں نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہاں ہو گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved