امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غلام سرور خان کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں ،ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے ، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی اْن یادگاروں پہ حملہ کرنا، جی ایچ کیو پہ حملہ کرنا،کور کمانڈر ہائوس پہ حملہ کرنا، میانوالی بیس پہ حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں،

انہوں نے جی ایچ کیو پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے کورکمانڈر ہاوس پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پہ حملہ کیا تو میں اْن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیر نے کہاکہ میرا یہ مطالبہ ہے بحیثیت ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ، میں اْس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف میں نے پارٹی کے ہر فورم پہ بھی کیا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے ، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا ، بْرا ہوا ، بہت بْرا ہوا ، اس بنا پر تحریک ِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved