امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکارہ علیزے کا اپنے مختصر لباس پر تنقید کا کرارا جواب

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مختصر لباس پہننے پر تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اندازِ لباس میں کبھی بھی عوامی رائے کی محتاج نہیں رہی اور نہ ہی مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں، میری والدہ نے مجھے کبھی مجبور نہیں کیا کہ میں مخصوص انداز میں لباس پہنوں یا پرانی روایات کا پابند رہوں، انہوں نے مجھے محبت دی، حدود نہیں، یہ میری شخصیت کا حصہ ہے اور کوئی نیا طرزِ عمل نہیں ہے۔علیزے شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ تنقید کا نشانہ لباس نہیں بلکہ خواتین پر کنٹرول رکھنے کی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف کپڑوں کی بات نہیں، یہ اس سوچ کی عکاسی ہے جو عورت کو محدود دیکھنا چاہتی ہے، میں کسی کے معیار پر پوری اترنے کے لیے یہاں نہیں ہوں، میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، اپنی محنت سے کیا ہے اور مجھے اپنی زندگی گزارنے کے لیے کسی کی اجازت درکار نہیں، جو لوگ دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں، انہیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے۔اداکارہ نے قرآن کی سور البقرہ کی آیت 256 کا حوالہ بھی دیا کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں۔علیزے شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ خواتین کا آن لائن آنا یا اداکاری کرنا غلط ہے تو پھر ایسی ویڈیوز یا ڈرامے دیکھنا بھی غلط ہے، اسلام ہمیں دوسروں کو جج کرنے سے پہلے خود احتسابی کا درس دیتا ہے، ہر انسان کا حساب اللہ کے سپرد ہے نہ کے عوامی رائے کے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved