اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے عید الاضحی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔ یہ رعایت عید کی تعطیلات کے دوران 30 جون سے یکم جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔