لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی نے عید الاضحی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ۔ ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2جون، دوپہر 1بجے روانہ ہوگی، دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3جون، صبح 10بجے کوئٹہ سے پشاور جائے گی ،تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی، کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3جون، رات 8بجے روانہ ہوگی اور پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4جون، رات 8بجے روانہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے کہ مسافرعید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔
