اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے کر جائے گی۔ اپنے بیان میں نہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے کر جائے گی۔ انہوںے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا ہر آنے والا دن ملک کی ترقی کا ضامن ہوگا، پیپلزپارٹی نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا چیئرمین بھی نوجوان ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کے لئے ایسی جوان قیادت کی ضرورت ہے جو جواں جذبوں، جواں حوصلے اور جواں نظریات کے ساتھ عوام کے ساتھ تعلق اوررابطہ بھی رکھتی ہو۔انہوںنے کہاکہ قومی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بلاول بھٹوزرداری اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ میدان سیاست میں موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نوجوانوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر آنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کرنے اور عوام کی خدمت کے لئے اس ملک میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشکل حالات میں بھی پیپلز پارٹی جمہوریت، انصاف اور عوام کو بااختیار بنانے کے اپنے اصولوں پر ڈٹی رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی استحکام و عوامی خوشحالی پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے، آئندہ بھی پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ و معاشی استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی
