امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشتگردی کی یہ کارروائی شرمناک اور قابل نفرت ہے،وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے دہشتگرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس حملے میں 3 معصوم بچیاں اور 2 فوجی جوان شہید ہوئے، جبکہ 39 معصوم بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، اور ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشتگردی کی یہ کارروائی شرمناک اور قابل نفرت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے حمایت یافتہ یہ دہشتگرد بلوچ اور پشتون قوم کی عزت اور اقدار پر بھی داغ ہیں، جو طویل عرصے سے تشدد اور انتہا پسندی کو مسترد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی کارروائیوں کو بچوں کو نشانہ بنانے پر بین الاقوامی برادری سے فوری توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ ان کی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وحشیانہ فعل میں ملوث تمام افراد کا پیچھا کریں گے، اور دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved