امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جھانوی کی اپنے فن سے وابستگی قابل تعریف ہے،اداکار راجکمار

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار راجکمار را نے اپنی ساتھی اداکارہ جھانوی کپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔راجکمار را اور جھانوی کپور نے بالی وڈ کی دو فلموں ”روحی”اور”مسٹر اینڈ مسز ماہی”میں ایک ساتھ کام کیا جس کے ساتھ ہی دونوں اداکاروں کا رشتہ ساتھی اداکاروں سے بڑھ کر بہترین دوستوں کے زمرے تک پہنچ گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار راجکمار را سے جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار را نے ان کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ تھا لیکن ان کی کام کے تئیں وابستگی بہت متاثر کن ہے۔راجکمار را نیبتایا کہ جھانوی کو اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ بیمار ہیں، انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اگر وہ سیٹ پر ہیں تو وہ اپنے کردار کو اپنا 100 فیصد دے رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھانوی کی اپنے فن سے وابستگی قابل تعریف ہے کیونکہ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم ”دھڑک”سے لے کر اب تک بطور اداکارہ اپنے کام کو بہتر کرتے ہوئے بہت ترقی کی ہے جوکہ ان کے کام سے جھلکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved