امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد اور ان کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ہمیشہ سے ہماری قوم کے متنوع اور خوبصورت سماجی تانے بانے کا اہم حصہ رہے ہیں۔انہوں نے ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، دفاع اور عوامی خدمت جیسے شعبوں میں ان کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری سے لے کر آج تک، ہماری پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ شمولیت، یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتتے ہوئے ایک منصفانہ، روادار اور شمولیتی معاشرے کی تعمیر کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا جہاں تمام شہریوں کو ان کے عقیدے سے قطع نظر مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے قوم کو اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں باہمی محبت، یکجہتی اور رواداری کو فروغ دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved