ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے سلمان خان کی فلم سکندر کے فلاپ ہونے پر حیران کن ردعمل کا اظہار کیا۔سلمان خان کی فلم سکندر عید الفطر پر ریلیز ہوئی تھی لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی۔ 200کروڑ بجٹ میں بننے والی سکندر اب تک بھارت میں 128کروڑ کما سکی ہے۔سکندر کی ناکامی نے سلمان خان کو پریشان کیا ہے اور اب ایک بار پھر وہ فٹنس پر دھیان دینے لگے ہیں۔سکندر کے فلاپ ہونے پر اکشے کمار نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور دہلی میں اپنی فلم کیسری 2 کی تقریب میں سکندر سے متعلق سوال پر کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سلمان ایسی نسل کا ٹائیگر ہے جو زندگی میں کبھی مر نہیں سکتا، میرا دوست ہے اور میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں۔خیال رہے کہ سلمان خان اور اکشے کمار اچھے دوست ہیں، دونوں نے ساتھ کئی فلمیں بھی کی ہیں۔
