امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو تنہا کرنے کیلئے ہورہا ہے، علیمہ خان

اسلام آباد(این این آئی)علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین سو کیسز ہیں، انہیں اپنے وکلا اور ترجمان سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا، جو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو تنہا کرنے کیلئے ہورہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلمان اکرم راجہ کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے عمران خان کو تنہا کرنے کیلئے ہورہا ہے، عمران خان کو فیملی اور وکلاء سے نہیں ملنے دیا جارہا، ان کے خلاف تین سو کیسز ہیں، گزشتہ روز عمران خان کے کیسز لڑنے والے تین وکلاء کو اندر جانا تھا مگر عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے عمران خان سے ملاقات میں کیسز کے حوالے سے گفتگو کرکے ہدایت لینی ہوتی ہے، جیل عملہ دیگر افراد کو ملاقات کیلئے بھیج دیتا ہے، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے، سلمان صفدر کیسز ڈسکس کرنا چاہ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء جب ملنے گئے ہی نہیں تو کیسز آگے کیسے بڑھ گئے؟ ہم عدالتوں میں گھوم رہے ہیں رضاکارانہ طور پر جن کا کیسز سے تعلق نہیں وہ ملنے نہ جائیں، اْن لوگوں سے کہنا چاہوں گی وکلاء سے ملاقات نہ ہونے کی سازش کا حصہ نہ بنیں، ہم بھائی کے کسیز کو لے کر سنجیدہ ہیں، ہم نے سیاست نہیں کرنی ہم نے ٹی وی چینل پر نہیں بیٹھنا۔علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے بعد جس کو ملنا ہے وہ م مل لے، پہلے وکلاء کو کیسز سے متعلق بات کرنی ہوتی ہے اور ترجمان کو عمران خان کا پیغام لانا ہوتا ہے مگر لوگ پانچ منٹ کی ملاقات کیلئے اندر جاتے ہیں اور باہر آکر تماشا لگادیتے ہیں، ہم ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رہے ہیں، گزشتہ روز ٹاک شوز میں ہمارے وکلاء کو ٹارگٹ کیا گیا، بیرسٹر گوہر کا نام بھی گزشتہ روز فہرست میں تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved