امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیرز سے بننے والی جھیلوں (گلاف)کے پھٹنے کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے،صورتحال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حساس اضلاع کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان کو حساس قرار دیتے ہوئے وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی ہے جس کے باعث گلاف (گلیشئیل آٹبرٹس فلڈ)کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جو کسی بھی وقت سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر خبردار کیا جائے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ساتھ ہی تمام دستیاب وسائل اور ہنگامی سامان پہلے سے موجود رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔مراسلے میں سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خصوصا ان علاقوں میں جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمینی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ کیا جا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved