امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ اسمبلی میں 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی میں 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور کرلیا، ضمنی بجٹ میں سیلاب متاثرین کی بحالی پر 55، گندم کی سبسڈی پر 55، قرض کی ادائیگی پر 19، صحت پر 43 اور بجلی کی مد میں ادائیگی پر 16 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ایوان نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی منظور کی، جبکہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلی ہاؤس کے اخراجات کی کٹوتی کی تحریک مسترد کردی گئی۔

وزیراعلی سندھ نے ایوان میں خطاب میں کہا بجٹ میں ججز کے لیے رکھی گئی رقم پر کٹوتی نہیں ہوسکتی، بجٹ کے چارجڈ اخراجات پر ارکان کو بحث کی اجازت ہوتی ہے، چارجڈ اخراجات میں گورنر، ججز، اسپیکر، ان کے دفاتر کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے چارجڈ اخراجات چار ارب روپے سے زائد ہیں، 48 ارب کے بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کا چارجڈ اخراجات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کبھی ہیلی کاپٹر نہیں خریدا، درخواست ہے اس حوالے سے کٹوتی کی تحریک واپس لی جائیں۔سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش کی، انہوں نے خطاب میں کہا کہ بینظیر کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں، 30 لاکھ سے زائد افراد ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ایوان میں بے نظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ایم کیو ایم کی رعنا انصار نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اخراجات کی کٹوتی کی تحریک پیش کی، سندھ اسمبلی نے وزیر اعلی ہاؤس کے اخراجات کی کٹوتی تحریک مسترد کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved