اسلام آبا د(این این آئی) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف اداکار اور کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیا ن میں چیئرمین سینیٹ نے جاوید کوڈو کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فن کے شعبے میں جاوید کوڈو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جاوید کوڈو کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری ایک نامور اداکار سے محروم ہو گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔
