لندن(این این آئی)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 60 ہزار ہنرمند پاکستانی بیلا روس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے کے بعد ان کے ہمراہ ہی لندن پہنچے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سیاست میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پوری پارٹی کو چلا رہے ہیں۔ جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نواز شریف سے ہدایات لیتی ہیں۔بیلا روس کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلا روس کا دورہ بہت کامیاب رہا۔ اور ایک لاکھ 60 ہزار ہنر مند پاکستانی بیلا روس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف (آج) پیر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔
